خدشہ ہے 2، 3 دن میں جنگ چِھڑ جائے ، وزیر دفاع خواجہ آصف کا تہلکہ خیز بیان

وزیر دفاع کا جنگ کے خدشات پر اظہار خیال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ ہم ذہنی طور پر جنگ کے لیے بالکل تیار ہیں، اس بات کا خدشہ ہے کہ دو، تین دن میں جنگ چھڑ جائے۔
بھارت کے بے بنیاد الزامات
جیو نیوز کے مطابق وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔ جنگ کی صورت میں ہم پوری قومی طاقت سے لڑیں گے اور اس کا مطلب ہے کہ ہم اپنے پاس موجود تمام صلاحیتوں کو استعمال کریں گے۔