روس نے یوکرین سے عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا
پیوٹن کا عارضی جنگ بندی کا اعلان
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اعلان کے مطابق عارضی جنگ بندی 8 مئی سے 11 مئی تک ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کے ساتویں سپیل کا الرٹ جاری، کل سے 15 اگست تک کن شہروں میں شدید بارش کا امکان ہے؟ جانیے
یوکرین کی ممکنہ خلاف ورزی پر جواب
انہوں نے کہا کہ اگر یوکرین نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو بھرپور جواب دیں گے۔ اور ہم بغیر کسی پیشگی شرط کے امن مذاکرات کے لیے رضامند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ: ایمن آباد میں مبینہ طور پر زہریلے کھانے سے جاں بحق 2 بہنوں کا بھائی بھی چل بسا
کرسک کا آزاد ہونا
گزشتہ روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دعویٰ کیا تھا کہ روسی افواج نے یوکرین سے ملحقہ سرحدی علاقہ “کرسک” کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی روس کی عسکری حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ اور دیگر متنازع علاقوں میں مزید پیش قدمی کے لیے راہ ہموار کریگی۔
روسی افواج کی کارکردگی
ان کا کہنا تھا کہ روسی افواج نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دشمن کے مضبوط گڑھ کو پسپا کیا۔








