بھارت نے فرانس سے اہم جنگی ہتھیار خرید لیا

بھارت اور فرانس کے درمیان معاہدہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت اور فرانس کے درمیان 26 رافیل میرین جنگی طیاروں کی خریداری سے متعلق معاہدہ طے پا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 63 ہزار کروڑ بھارتی روپے مالیت کے اس معاہدے میں 22 سنگل سیٹ اور 2 ٹو سیٹر اقسام کے طیارے بھارت کو فروخت کیے جائیں گے۔
طیاروں کی تفصیلات اور استعمال
معاہدے کے تحت فرانسیسی ساختہ یہ طیارے بھارتی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہازوں سے آپریٹ کیے جائیں گے اور روسی ساختہ مِگ 29 کے طیاروں کی جگہ لیں گے۔ بھارتی وزارت دفاع کے مطابق اس معاہدے میں 26 طیاروں سمیت پائلٹس کی تربیت، سیمولیٹرز، متعلقہ آلات، ہتھیار اور کارکردگی پر مبنی لاجسٹک سپورٹ بھی شامل ہے، جن کی فراہمی 2031 تک مکمل ہونے کی متوقع ہے۔