یورپی ممالک سپین، پرتگال اور فرانس میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون، لاکھوں افراد متاثر

بجلی کی بڑی بندش

میڈرڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپین، پرتگال اور فرانس میں بڑا بلیک ڈاون ہوا ہے، جس کے باعث بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کل بلایا گیا

بلیک آوٹ کی وجوہات

ڈان نیوز نے غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے حوالے سے بتایا کہ بلیک آوٹ کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ سپین کے ریاستی بجلی کے نیٹ ورک کے آپریٹر ریڈ الیکٹریکا نے ایکس پر ایک بیان دیا کہ ملک کے شمالی اور جنوبی حصوں میں بجلی کی بحالی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مبینہ کرپشن کیس: پرویز الہٰی پر فرد جرم کیلئے 7 جنوری کی تاریخ مقرر

متاثرہ علاقے

پرتگال کے رین آپریٹر کا کہنا تھا کہ پورا آئبیریائی جزیرہ اور فرانس کا کچھ حصہ اس بلیک آوٹ سے متاثر ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے ہسپانوی ریڈیو سٹیشن کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ دارالحکومت میڈرڈ کے زیر زمین حصے کو خالی کیا جا رہا ہے، اور کیڈر سیر ریڈیو سٹیشن نے رپورٹ کیا کہ میڈرڈ شہر کے مرکز میں ٹریفک جام ہے کیونکہ ٹریفک لائٹس نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا 2ہزار روپے فی تولہ مہنگا، قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بجلی کی بحالی کا عمل

سپین کے گرڈ آپریٹر کے سربراہ ایڈورڈو پریٹو کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گرڈ پر بجلی کی بحالی میں 6 سے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ پرتگالی پولیس نے کہا کہ ملک بھر میں ٹریفک لائٹس متاثر ہیں، لزبن اور پورٹو میں میٹرو بند ہے اور ٹرینیں نہیں چل رہیں۔

تحقیقات اور حکومتی اقدامات

دریں اثنا، حکام کم از کم ایک گھنٹے بعد بھی بندش کی وجہ بتانے سے قاصر ہیں، عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ممکنہ سائبر حملے کو مسترد نہیں کیا جا سکتا جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔ صورتحال سے باخبر لوگوں کے مطابق سپین میں صورتحال سنبھالنے کے لئے ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ ہسپانوی اور پرتگالی حکومتوں نے بریک ڈاون کے بعد کابینہ کے ہنگامی اجلاس طلب کر لئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...