لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والا انتہا پسند بھارتی نکلا

پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ہائی کمیشن لندن پر حملہ کرنے والے انتہا پسند کی شناخت ہوگئی۔ یہ حملہ کرنے والا انتہا پسند بھارتی نژاد نکلا ہے۔ بھارت کی دیگر ممالک میں ماورائے عدالت قتل عام کے بعد اب سفارتی دہشت گردی بھی بے نقاب ہوگئی ہے۔ کنگسٹن و چیلسی کی میٹرو پولیٹن پولیس نے حملہ آور کی شناخت ظاہر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان کے 3 سالہ فیوژن ماڈل کو کل آئی سی سی سے منظوری ملنے کا امکان
حملہ آور کی شناخت
ترجمان میٹرو پولیٹن پولیس کنگسٹن و چیلسی نے بتایا کہ 41 سالہ انکیت لوو پر اتوار، 27 اپریل کو مجرمانہ نقصان کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ان کی تاریخ پیدائش 07 اگست 1983 ہے۔ انکیت لوو کو 28 اپریل کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں پیش ہونے کے لیے تحویل میں لیا گیا۔
واقعے کی تفصیلات
ترجمان میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق انکیت لوو پر یہ الزام 27 اپریل بروز اتوار کو تقریباً 05:00 بجے اس واقعے کے بعد لگایا گیا، جب پولیس کو مبینہ طور پر ایک شخص کی جانب سے لونڈس سکوائر میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کھڑکیوں کو توڑنے کی اطلاع ملی۔