جنگ بھارتی عوام کو غربت کی طرف لے جاسکتی ہے، پرویز رشید

پاکستان اور بھارت کی صورتحال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جنگ بھارتی عوام کو دوبارہ غربت کی طرف لے جاسکتی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پہلگام میں جو ہوا، اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہوگئی
نریندر مودی کا پیغام
انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاکستانی عوام نے اس المیہ کو ناپسندیدگی سے دیکھا اور مذمت کی، نریندر مودی کو سمجھنا چاہیے کہ اس طرح کے المیے پر کوئی خوش نہیں ہوتا۔ ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ پاکستان خود اس طرح کے المیوں کا شکار ہے۔ ہمارے اپنے دل دکھی ہیں، جن کے اپنے دل دکھی ہوں وہ دوسروں کو دکھ نہیں دے سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 11 افراد جاں بحق، پاکستانی بھی شامل ہونے کا انکشاف
بھارت کی ترقی پر سوالات
اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کی 20 سالہ ترقی مودی کے پالیسی کے نتیجے میں ملیامیٹ ہوسکتی ہے، بھارت کی عوام دوبارہ غربت کی طرف جاسکتے ہیں۔
پاکستان کا دفاع
سینیٹر پرویز رشید نے یہ بھی کہا کہ اگر انہوں نے جنگ کرنی ہے تو ہم اپنے دفاع کے لیے تیار ہیں۔