مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ، ذرائع

مشترکہ مفادات کونسل کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ
نئی نہریں بنانے کا فیصلہ مسترد
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہریں بنانے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔ سی سی آئی نے کینالز سے متعلق ایکنک کا 7 فروری کا فیصلہ مسترد کر دیا۔ وفاقی حکومت نے نہریں نکالنے کا منصوبہ واپس لے لیا۔
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس
"جنگ" کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں نہروں کے معاملے پر مسودے پر حتمی مشاورت کی گئی اور نہروں کے معاملے پر حتمی مسودے کو پڑھا گیا۔ دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کر دیا گیا، معاملہ دوبارہ ارسا کو بھجوایا جائے گا۔