پاکستان اور بھارت کی درمیان جاری کشیدگی پر ترک صدر کا بیان سامنے آ گیا

ترکی کا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر بیان

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلگام واقعے کے بعد بڑھتی کشیدگی پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا بیان سامنے آیا ہے۔ ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی میں کمی لانے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان برکس میں شامل کیوں نہیں ہوا اور کیا اس اتحاد کی توسیع بھارت کے لیے تشویش کا باعث ہے؟

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکی

ترک کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اردوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا ترکیے کا دورہ حساس وقت میں ہوا، شہباز شریف کا دورہ خطے کی تازہ ترین پیشرفت کے فریم ورک میں ایک انتہائی حساس وقت میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خصوصی طور پر تجارت اور دفاعی صنعت میں کثیر الجہتی تعاون پر بات کی اور پاکستانی عوام کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

کشمیر کی صورتحال

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں جلد از جلد کمی آئے، قبل اس کے کہ صورتحال مزید سنگین رخ اختیار کرلے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کا ہر موقع پر یہ مؤقف رہا ہے کہ ہم اپنے خطے اور اس سے باہر نئے تنازعات نہیں چاہتے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...