پہلگام فالس فلیگ حملے پر مودی سرکار سے سوالات کی شدت میں اضافہ، رکن قانون ساز اسمبلی وجے ودتیوار بھی بول پڑے، ویڈیو دیکھیں

پہلگام فالس فلیگ حملہ: مودی سرکار کے دفاع پر سوالات
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) پہلگام فالس فلیگ حملے پر مودی سرکار سے سوالات کی شدت میں روز اضافہ ہوتے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا کیلیفورنیا پلان ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا ہے: حنیف عباسی
کہانی کی جڑیں: مودی سرکار کی ناکامی
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رکن قانون ساز اسمبلی وجے ودتیوار نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ رکن قانون ساز اسمبلی وجے ودتیوار نے سوال کیا ہے کہ "پہلگام واقعہ کی ذمہ داری کس کی ہے؟ یہ ذمہ داری تو سرکار کو لینی چاہئے۔}}
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی ہدایت پر قائم ہونیوالے ڈسکوز سپورٹ یونٹس نے کتنے آپریشنز کیے اور بجلی چور پکڑے؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں
سکیورٹی اور انٹیلی جنس کی نااہلی
پہلگام میں 27 لوگوں کی جان گئی، تمہاری سکیورٹی کیوں نہیں تھی؟ حملہ کرنے والے 200 کلومیٹر تک اندر گھس آئے، تمہاری انٹیلی جنس کیا کر رہی تھی؟ یہاں بر بات ہوتی ہے تو یہ کہ دہشتگردوں نے مذہب پوچھ کر مارا، پہلگام حملے میں سرکار کی ناکامی اور انٹیلی جنس فیلئیر پر کوئی بات نہیں کرتا۔
عوام کی رائے
کیا دہشتگرد کے پاس اتنا وقت ہوتا ہے کہ وہ پوچھے تمہارا مذہب کیا ہے؟ ان باتوں کا مقصد عوام کو بیوقوف بنانا ہے۔