حج آپریشن شروع، پہلی پرواز اسلام آباد سے 428 عازمین کو لیکر مدینہ منورہ پہنچ گئی
حج آپریشن کا آغاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز ہو گیا، پہلی پرواز 428 عازمین حج کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ منورہ پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری قتل سازش کیس، عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا
ائیرپورٹ پر وداعی تقریب
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے عازمین حج کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔ قومی ائیر لائن تقریباً 35 ہزار 200 سرکاری عازمین حج کو 117 سے زائد خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کا مقصد طاقتوروں کو استثنیٰ دلانا ہے، حافظ نعیم
بہتر انتظامات
وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال عازمین کیلئے انتظامات گزشتہ سالوں کی نسبت بہتر ہونگے، ہر حاجی کو خصوصی سم کارڈ دیا جائے گا، راستہ بھولنے کی صورت میں ایپلی کیشن مدد کرے گی۔
قبل از اور بعد از حج آپریشن
یاد رہے کہ قومی ائیرلائن کا قبل از حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا اور بعد از حج آپریشن 10 جون سے 10 جولائی تک ہو گا۔








