اب میں ملک ہی نہیں دنیا بھی چلا رہا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

ٹرمپ کا دعویٰ: "اب میں دنیا چلا رہا ہوں"

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب میں ملک ہی نہیں دنیا بھی چلا رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 7354 کالج ٹیچرز کی بھرتی مکمل، 8 ماہ کیلئے 50 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے

دوسری مدت کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، صدر ٹرمپ نے "دی اٹلانٹک" کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی دوسری مدت صدارت پہلی کے مقابلے میں بہت مختلف ہے اور اب وہ نہ صرف امریکا بلکہ پوری دنیا چلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا مسلمانوں اور مسلم ممالک کو واقعی ڈونلڈ ٹرمپ پسند ہیں؟

چیلنجز اور لطف اندوزی

انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار مجھے دو کام کرنے تھے، ملک چلانا اور اپنی بقا کی جنگ لڑنا کیونکہ میرے اردگرد کرپٹ لوگ موجود تھے۔ اب دوسری بار میں ملک اور دنیا دونوں چلا رہا ہوں، جو کام میں کر رہا ہوں وہ نہایت سنجیدہ ہے، اس کے باوجود میں اسے کرتے ہوئے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد: سائنسدانوں نے سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغی کی نسل تیار کرلی

سوشل میڈیا پر طنز

انٹرویو سے قبل ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر ایک پوسٹ میں طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ وہ محض یہ جاننے کے لیے اٹلانٹک کو انٹرویو دے رہے ہیں کہ آیا یہ میگزین سچ بولنے کی صلاحیت رکھتا بھی ہے یا نہیں۔

طاقت میں اضافہ

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنی دوسری مدت میں خود کو زیادہ طاقتور محسوس کر رہے ہیں۔ ان کی انتظامیہ اب وفادار افراد پر مشتمل ہے اور عدالتی نظام کے ساتھ ان کا رویہ بھی پہلے سے زیادہ جارحانہ ہوگیا ہے، جو بعض اوقات ان کے ایجنڈے کے راستے میں رکاوٹ بنتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...