پاکستان کے لیے کن کیٹیگریز کے ویزا کی معیاد برقرار رہے گی؟ بھارت نے ایک اور اعلان کر دیا

بھارت کا ویزوں کی معیاد کے بارے میں اعلان
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے لیے طویل المدتی ویزا اور آفیشل یا سفارتی ویزا کی معیاد برقرار رہے گی، جب کہ دیگر کیٹیگری کے ویزا کی مدت آج ختم ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکوؤں نے جعلی بینک بنا کر شہریوں سے لاکھوں روپے چُرا لئے
پاکستانیوں کے لیے ویزا کی کیٹیگریز
بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارت کی جانب سے پاکستانیوں کو 16 کیٹیگریز میں ویزا جاری کیے جاتے ہیں، جن میں سے 2 کیٹیگریز کی معیاد بلامذہبی تفریق منگل کے بعد بھی برقرار رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ تدارک کیس: موسم سرما کی تعطیلات 10 جنوری تک بڑھانے کی تجویز
حریت پسندوں کے گھروں کو گرانے کا سلسلہ
دوسری جانب، پہلگام واقعہ کے بعد حریت پسندوں کے گھروں کو اسرائیلی طرز پر گرائے جانے کا سلسلہ بھارت کو بند کرنا پڑگیا۔ مقبوضہ کشمیر کی حکمران جماعت نیشنل کانفرنس سمیت دیگر علاقائی جماعتوں کے شدید احتجاج اور وادی بھر میں بھارتی حکومت کے خلاف کشمیریوں کی بغاوت کا خدشہ ہونے کے سبب حریت پسندوں کے گھروں کو گرانے کا عمل پیر کو روک دیا گیا ہے۔
گرفتاریاں جاری
تاہم، حریت پسندوں کے عزیز و اقارب کو گرفتار کرنے کی کارروائیاں بڑھا دی گئی ہیں۔