اسحاق ڈار کا 8 ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ، بھارتی یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا

کشیدگی کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کوششیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت کشیدگی کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی رابطہ کاری مہم جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیرلائنز میں بحران، نائب صدر کا طیارہ بھی تاخیر کا شکار
عالمی وزرائے خارجہ سے رابطہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 8 ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا اور بھارت کے الزامات اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر بھی بریفنگ دی۔
مشتمل ممالک
اسحاق ڈار نے برطانیہ، چین، سعودی عرب، ترکیہ، ایران، مصر، قطر اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کر کے انہیں اعتماد میں لیا۔