سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری، کامیابی کا تناسب کیا رہا؟

سی ایس ایس 2024 کا نتیجہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر سیف نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیدیا، لیکن کیوں؟ وجہ سامنے آگئی
امیدواروں کی تعداد
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، نتائج کے مطابق مجموعی طور پر 23100 امیدواروں نے امتحان کیلئے درخواست دی تھی، تاہم 15 ہزار 602 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔
کامیابی کی شرح
امتحان میں شریک 15 ہزار 602 امیدواروں میں سے صرف 395 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں کامیابی کی شرح 2.53 فیصد رہی۔