بھارتی دھمکیوں کے جواب میں حکومت اور پی ٹی آئی ایک صفحے پر آگئی

پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پہلگام حملے کے بعد بھارتی دھمکیوں کے جواب میں حکومت اورپی ٹی آئی ایک صفحے پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں امن و امان سمیت اور بھی بہت سے مسائل ہیں، سلیم مانڈوی والا
پی ٹی آئی کا سخت موقف
جیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ میں بھارتی اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے آل پارٹیزکانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے ہم ایک ہیں، حکومت نے بھارت کو ہومیوپیتھک پیغام دیا، سخت پیغام دینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کی 25 سال بعد بھارت واپسی کی وجہ سامنے آگئی
حکومت اور اپوزیشن کا مشترکہ موقف
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا عالمی برادری نے بھارت کے جھوٹ کا ساتھ نہیں دیا، پہلگام حملے میں لگتا ہے ایف آئی آر پہلے کٹی، حملہ بعد میں ہوا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ لوگ اس ڈرامے کا اسکرپٹ جانتے ہیں، مودی سرکار نے پاکستان کے پانی کا ایک قطرہ بھی موڑا تو دشمن کا حملہ سمجھیں گے۔
قومی یکجہتی کی ضرورت
اس کے علاوہ سینیٹر فیصل واوڈا نے اے پی سی بلانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دشمن کو قومی یک جہتی دکھانے کا وقت ہے، بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب جائے گا۔