زیارت: سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ میں بڑا آپریشن
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے 7 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: ابرار نے صائم ایوب کو حفاظتی ڈھال فراہم کر دی
کارروائی کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی میں چوتیر کے قریب سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے اندرون و بیرون ملک جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ، تاخیر کا شکار
ملنے والا اسلحہ
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ کے لئے انگلش ٹیم کا اعلان، تین سپنرز شامل
دہشتگردوں کی معلومات
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد مختلف دہشت گردی کی واراداتوں میں ملوث تھے۔
پچھلی کارروائیاں
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کارروائی کر کے خودکش بمبار سمیت کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا تھا۔