دنیا کی خوش باش قوموں کی فہرست میں پاکستانیوں نے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور کی خوشیوں کی رپورٹ
لاہور (ویب ڈیسک) سروے اور اعداد و شمار جمع کرنے کے معتبر ترین ادارے گیلپ نے دنیا کی خوش باش قوموں کی فہرست برائے سال 2025 جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ سے تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ، عالمی منڈی میں ہلچل
پاکستان کا مقام
ایکسپریس نیوز کے مطابق گیلپ نے happiness انڈیکس جاری کردیا جس میں 44 خوش باش قوموں میں سے پاکستانیوں کا نمبر 8 واں ہے۔ عوامی سروے میں 72 فیصد پاکستانیوں نے تمام مسائل اور مشکلات کے باوجود زندگی سے خوش ہونے کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، ڈی چوک کو ایک مرتبہ پھر کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا
بھارت کی صورتحال
دوسری جانب دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کی دعویدار اور تجارتی و معاشی ترقی کے بلند بانگ دعوے کرنے والے بھارت کے باسی خوش نہیں اور فہرست میں آخری نمبر پر نظر آئے۔
سروے میں 31 فیصد بھارتیوں نے خوش جبکہ 34 فیصد نے زندگی سے مایوسی کا اظہار کیا۔ جس سے مودی حکومت میں شہریوں کے اضطراب اور پریشانیوں کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے خاتون کا نوٹوں سے بھرا ہوا چوری شدہ بیگ تلاش کرلیا،ملزمہ گرفتار
مشرق بعید کی خوشی
گیلپ کے اس انڈیکس میں چینی شہریوں نے 86 فیصد کے ساتھ خوش باش قوموں کی فہرست میں پہلے نمبر پر جگہ بنالی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے 10 امیر ترین افراد ایک سال میں 365 ارب ڈالر مزید امیر ہو گئے، صرف ایلون مسک کی دولت کتنی بڑھی؟
آکسفورڈ یونیورسٹی کا تجزیہ
خیال رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی رپورٹ میں بھی خوش باش 147 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 109 جبکہ بھارت کا اس سے کہیں نیچے 118 ہے۔
فہرست کی بنیاد
یہ فہرست ممالک کی سماجی، معاشی اور ایک دوسرے کی مدد کرنے جیسی خصوصیات کی بنیاد پر ترتیب دی جاتی ہے۔