عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دیدی

عالمی بینک کی نئی فنانسنگ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سوالنامے کے جواب جمع نہیں کرائے، سماعت 13 نومبر تک ملتوی
فنانسنگ کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دی گئی ہے۔ عالمی بینک کے مطابق رورل ایکسیسبیلٹی پروجیکٹ کے لئے 78 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے اور اس منصوبے سے منڈیوں اور ملازمتوں تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا۔
خیبرپختونخوا کے منصوبے
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے لئے 30 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے اور اس منصوبے سے صوبے میں قدرتی مزاحمت کو مضبوط بنایا جا سکے گا۔