شدید تنقید کے بعد کرن مہرا کو اپنے پیغام کی وضاحت دینی پڑ گئی

کرن ویر مہرا کا ردعمل
ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکار اور بگ باس 18 کے فاتح کانٹیسٹنٹ کرن ویر مہرا نے پہلگام حملے کے بعد بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے والی ویڈیو پر شدید ردِ عمل ملنے کے بعد اپنی خاموشی توڑ دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
حملے کا پس منظر
اداکار نے یہ ویڈیو 23 اپریل کو رات 11 بجے پوسٹ کی، اسی دن جس دن مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہوئے حملے میں مبینہ طور پر ہندووں کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کمزور ہو چکے ہیں، جو ریاست اور حکومت کیلئے فائدہ مند ہے، ماجد نظامی کا تجزیہ
ویڈیو کا مواد
اداکار نے اپنی اس ایک منٹ کی ویڈیو میں بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی پر مبنی ایک نظم پڑھتے ہوئے دکھائی دیے۔ اس نظم میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح دہشت گردوں نے قوم کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کیا ہے اور کس طرح انسانیت ختم ہوئی ہے۔
تنقید کا سامنا
تاہم امن پر مبنی یہ پیغام بھارتی عوام کو ہضم نہیں ہوا اور انہوں نے اداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ شدید تنقید کے بعد کرن نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر اس حوالے سے ایک طویل نوٹ پوسٹ کرتے ہوئے وضاحت پیش کی۔