پہلگام حملہ، بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی نے مودی حکومت کے فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کردیا

پہلگام حملے کے بعد کی کشیدگی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے دوران معروف بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی نے مودی حکومت کے فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کردیا اور اسے خطے میں امن کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ہندوتوا سے متاثرہ چال قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر گولڈبرگ تین دہائیوں کے شاندار کیریئر کے بعد ریسلنگ سے ریٹائر ہو گئے۔
سیکیورٹی کی خامیاں
اپنے ایک ولاگ میں دھرو راٹھی نے سیکیورٹی کی ان خامیوں کی نشاندہی کی جنہیں ہندوستانی ریاست کے زیر کنٹرول میڈیا نے بڑی حد تک نظر انداز کیا ہے۔ اگرچہ زیادہ تر ہندوستانی میڈیا شخصیات نے جب بھی پاکستان کا تذکرہ کیا ہے تو غصے اور الزام تراشی کا سہارا لیا ہے لیکن دھرو راٹھی نے اپنا مخصوص تجزیاتی انداز اختیار کیا اور سوال کیا کہ کنٹرول لائن پر سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود عسکریت پسند آخر کس طرح دراندازی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب میں پانی کی آمد روک دی
حفاظتی اقدامات کی کمی
راٹھی نے پہلگام میں سیاحوں کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات کی کمی کی بھی نشاندہی کی، حملے کے بعد زخمیوں کو نکالنے میں تاخیر پر تنقید کی۔ یوٹیوبر نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے پرانے کلپس کا حوالہ دیا جن میں انہوں نے 2008 کے ممبئی حملوں کے بعد ہندوستانی حکومت پر سخت تنقید کی تھی، سوال کیا تھا کہ دہشت گرد ہندوستانی علاقے میں کیسے داخل ہونے میں کامیاب ہوئے؟ راٹھی نے مشورہ دیا کہ مودی کی اپنی انتظامیہ کو اب انہی چیلنجوں کا سامنا ہے، جو ان کے پہلے کے تبصروں کی بازگشت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی والوں کے لیے بجلی 4.69 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
میڈیا پر تنقید
صرف یہی نہیں بلکہ دھرو راٹھی نے ہندوستانی میڈیا، اینکر ارنب گوسوامی کو بھی طنز کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ سنسنی خیز کہانیوں اور متعصبانہ خیالات پھیلانے کے لیے "گوڈی میڈیا" کا حوالہ دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل نے اپنے 10 فیصد افسروں کو فارغ کردیا
نفرت اور امن کا پیغام
وزیراعظم مودی، دیگر سیاستدانوں و میڈیا نمائندگان کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے دھرو راٹھی کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کہ سبھی مسلمانوں میں اپنے دیس کے ہندو، پڑوسیوں اور دوستوں سے ڈر بیٹھے تاکہ ڈر کے مارے آپ انہیں ووٹ دیں۔ یہی وجہ ہے کہ 2014ء کے بعد سے ہندووں کے خطرے میں ہونے کا بیانیہ دیا گیا۔ راٹھی نے وضاحت کی کہ نفرتی عناصر دونوں طرف ہیں لیکن عام ہندو، عام مسلمان اور ہر عام شہری یہ بات سمجھ لے کہ پہلگام حملہ ہو یا فلسطین میں لوگوں کا مارے جانا، نفرتی لوگ بھڑکائیں گے لیکن آپ نے بھڑکنا نہیں، زہریلے پراپیگنڈا سے باہر نکلنا ہے۔
دھرو راٹھی کے پچھلے اقدامات
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب دھرو راٹھی نے حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کیا، انہوں نے پلوامہ حملے کے بارے میں سرکاری بیانیہ کو مسترد کر دیا تھا اور تحقیق اور حقائق کا استعمال کرتے سوالات اٹھائے تھے۔