انسداد دہشتگردی اور ہارڈنڈ دی اسٹیٹ کمیٹی کا اجلاس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید اسلحہ اور ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں: وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ

اجلاس کی تفصیلات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت محکمہ داخلہ پنجاب میں انسداد دہشتگردی و ہارڈنڈ دی سٹیٹ کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے اجلاس کو امن و امان کی صورتحال اور حکومتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرپسند عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: کرایہ نہ ملنے پر سکول کو تالا، طالبات اور اساتذہ کو نکال دیا گیا

شرپسند عناصر کے خلاف اقدامات

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے ایک سال میں شرپسند عناصر کے خلاف 454 مقدمات کا اندراج کیا، 488 ملزمان کو چالان کیا جبکہ 226 کو سزائیں دلوائی جا چکی ہیں۔ اس دوران پنجاب میں 15,776 کومبنگ آپریشنز کیے گئے جبکہ دہشت گردوں کی مالی معاونت پر 3 مقدمات میں ملزمان کو سزائیں دلوائی گئیں۔ اجلاس کو چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 16 سال سے جنوبی افریقا میں مقیم پاکستانی جعلی ویزے پر دبئی سے ڈی پورٹ

سیف سٹی پروجیکٹ کی پیش رفت

اجلاس کو بتایا گیا کہ سیف سٹی کے تحت 15 اضلاع میں کیمروں کی تنصیب مکمل کی جا چکی ہے جبکہ فیز ٹو کے تحت دسمبر تک پنجاب بھر میں کیمروں کی تنصیب مکمل کر لی جائے گی۔ حکام نے گداگر مافیا کے خلاف کارروائیوں کا ریکارڈ بھی پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گھر کی صفائی کے دوران آدمی کو اپنے باپ کی 62 سال پرانی ایسی چیز مل گئی کہ راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف قانون میں ترمیم

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے بتایا کہ پیشہ ور بھکاریوں کے سرغنہ کو سخت سزا دینے کیلئے قانون میں ترمیم کی جا چکی ہے اور پنجاب کی جیلوں میں گداگر مافیا کے لیے بیرکس مختص کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری حج سکیم کے لیے درخواست جمع کروانے والے تمام امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا گیا

وزیر قانون کا اجلاس میں خطاب

صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ قیام امن کیلئے بین الصوبائی چیک پوسٹوں کی تعمیر پر کام جاری ہے اور 31 فی صد تعمیراتی کام کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید اسلحہ و ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں اور جلد ڈرون سرویلنس کا بھی آغاز ہوگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ میں قیام امن کیلئے دن رات کام کر رہی ہیں۔

پیٹرول کی غیر قانونی فروخت کی روک تھام

ملک صہیب احمد بھرتھ نے ہدایت کی کہ پیٹرول کی غیر قانونی فروخت روکنے کیلئے جامع پالیسی بنائی جائے۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل، ایڈیشنل آئی جی پنجاب چوہدری سلطان، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، سیف سٹی، ایس پی یو، ایکسائز، کسٹمز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...