ملتان: وین میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

حادثے کا منظر
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) وین میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم نے استعفیٰ واپس لے لیا
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ مظفر آباد پل کے قریب پیش آیا جہاں وین میں آگ بھڑک اٹھی۔
یہ بھی پڑھیں: ہرنائی میں جام شہادت نوش کرنیوالے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
زخمی اور امدادی کارروائیاں
پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے سے گاڑی میں سوار 6 افراد جھلس گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 افراد دم توڑ گئے۔
لاشیں اور تحقیقات
پولیس کے مطابق لاشیں اور شدید جھلسنے والے 2 افراد نشتر ہسپتال منتقل کئے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وین کوٹ ادو سے ملتان ایئر پورٹ جا رہی تھی، گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔