نئی نہروں کا منصوبہ مسترد: وکلا کا ببرلو بائی پاس کے سوا تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان

سکھر میں دھرنوں کا اعلان
سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے دریائے سندھ پر نئی نہریں بنانے کا منصوبہ مسترد ہونے کے بعد وکلا نے ببر لو بائی پاس کے علاوہ تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکیاں دے کر بھتہ مانگنے والا شخص اپنے انجام کو پہنچ گیا
خیرپور ببر لو بائی پاس پر جشن
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کا فیصلہ واپس لئے جانے کی خبر ملتے ہی منصوبے کے خلاف خیرپور ببرلو بائی پاس پر 12 روز سے دھرنے پر موجود شرکا نے جشن منایا اور خوشی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے سپیکر ایاز صادق کی ملاقات کی دعوت قبول کرلی
آل سندھ لائرز ایکشن کمیٹی کا اعلان
آل سندھ لائرز ایکشن کمیٹی نے ببرلو بائی پاس کے سوا دیگر تمام دھر نے ختم کرنے اور 30 اپریل سے تمام کورٹس میں ہڑتال بھی ختم کرنے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج :وزیراعلیٰ پنجاب کی شہید کانسٹیبل کے ورثا کو 2.9 کروڑ، زخمیوں کو 10 لاکھ دینے کی منظوری
وکیل رہنما سرفراز میتلو کے بیانات
اس حوالے سے وکیل رہنما سرفراز میتلو نے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ پر 24 گھنٹے میں سندھ حکومت سے سکھر میں ہماری کمیٹی ملاقات کرے گی جبکہ وکلا پر مقدمات ختم کرنے اور گاڑیاں لوٹانے سمیت دیگر مطالبات برقرار ہیں۔
دھرنوں کے باعث پھنسی ہوئی گاڑیاں
دوسری جانب سندھ کے مختلف مقامات پر دھرنوں کے باعث 40 ہزار سے زائد گاڑیاں تاحال پھنسی ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مشترکہ مفادات کونسل نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ مسترد کردیا، کونسل نے کینالز سے متعلق ایکنک کا 7 فروری کا فیصلہ مسترد کیا اور معاملہ دوبارہ ارسا کو بھجوایا جائے گا۔