صارفین کی شکایات کے ازالے کیلیے لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں ای کچہری، فوری احکامات جاری
ای کچہری کا انعقاد
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں ای کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو چیف ایگزیکٹو رمضان بٹ کی زیر صدارت سرکل ہیڈز کا اجلاس، بجلی چوروں کیخلاف اہم فیصلے
تفصیلات
چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر عامر ضیا ءاور چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر جی ایم آپریشن اعجاز بھٹی کی زیر قیادت لیسکو ہیڈ کوارٹر زمیں ای کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ای کچہری میں فیس بک کے لائیو سیشن کے ذریعے صارفین کی شکایات سنی گئیں اور شکایات کے فی الفور ازالے کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 8600روپے اضافہ ہوا
شرکاء کی موجودگی
اس موقع پر جی ایم آپریشنز اعجاز بھٹی کے علاوہ ایچ آر ڈائریکٹر ضمیر حسین کلاچی، ڈی جی ایمپیمنٹیشن رائے محمد اصغر، ڈی جی ایڈمن معصومہ عادل، منیجر کمپلینٹ سیل نعمان ملہی اور منیجر کمرشل رانا رضوان صبغت اللہ موجود تھے۔ جبکہ تمام سرکلز کے ایس ایز نے بھی فیس بک لنک کے ذریعے ای کچہری میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس میں اہم منظوریاں
صارفین کی شرکت
ای کچہری میں تمام سرکلز کے صارفین نے شرکت کی اور اپنے اپنے مسائل بیان کیے، جس پر جی ایم آپریشنز اعجاز بھٹی نے متعلقہ افسران کو فی الفور ہدایات جاری کیں اور حکم دیا کہ تمام شکایات 24 گھنٹے کے اندر اندر حل کی جائیں۔ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ صارفین کو ان کی ریڈنگ کے مطابق بل جاری ہوں اور صارفین کی شکایات کے ازالے کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے صارفین سے درخواست کی کہ بجلی کی بلا تعطل سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی کریں۔
لیسکو چیف کی عوامی شکایات کا ازالہ
واضح رہے کہ ہر ماہ لیسکو چیف اپنی ٹیم کے ہمراہ فیس بک پیج کے ذریعے عوام کی شکایات وصول کرتے ہیں جن کے فی الفور ازالے کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جاتا ہے۔









