پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا شیڈول فائنل

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز
لاہور(آئی این پی) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 5 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا شیڈول فائنل کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: دہشتگردوں کے بنوں میں کوآڈ کاپٹر سے حملہ، خاتون جاں بحق، 3 بچے زخمی، عوام خوفزدہ
سیریز کی تاریخیں اور مقام
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز 25 مئی سے 3 جون تک کھیلی جائیگی۔ سیریز کے پہلے دو ٹی 20 میچز کی میزبانی فیصل آباد جبکہ آخری تین میچز کی میزبانی لاہور کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شہداء کے لیے تقریب،پی ٹی آئی کارکنان کھانے پر گتھم گتھا
میچوں کی تفصیلات
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 25 مئی کو کھیلا جائیگا، دوسرا 27 مئی کو شیڈول کیا گیا ہے۔ سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ 30 مئی، چوتھا یکم جون جبکہ پانچواں اور آخری میچ 3 جون کو قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔
پی سی بی کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جلد پاک بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کریگا۔