پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا شیڈول فائنل

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز
لاہور(آئی این پی) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 5 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا شیڈول فائنل کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر
سیریز کی تاریخیں اور مقام
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز 25 مئی سے 3 جون تک کھیلی جائیگی۔ سیریز کے پہلے دو ٹی 20 میچز کی میزبانی فیصل آباد جبکہ آخری تین میچز کی میزبانی لاہور کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلز پارٹی نے دبئی میں پارٹی کا57 واں یوم تاسیس منایا
میچوں کی تفصیلات
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 25 مئی کو کھیلا جائیگا، دوسرا 27 مئی کو شیڈول کیا گیا ہے۔ سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ 30 مئی، چوتھا یکم جون جبکہ پانچواں اور آخری میچ 3 جون کو قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔
پی سی بی کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جلد پاک بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کریگا۔