اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان اور بھارت کو کشیدگی میں کمی اور تحمل سے کام لینے پر زور

اقوام متحدہ کی تجاویز
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پیچیدہ مسائل کا حل تعمیری مذاکرات سے ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کا راج، بھارتی فضائی آلودگی کے اثرات لاہور پر آرہے ہیں: عظمیٰ بخاری
کشیدگی کم کرنے کی کوششیں
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں نائب ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ ہر اُس اقدام کی حمایت کے لئے تیار ہے جو دونوں ممالک، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم اور بات چیت کو فروغ دے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ ہر مثبت اقدام کی حمایت کریں گے۔ سیکرٹری جنرل نے دونوں ممالک کو کشیدگی میں کمی اور تحمل سے کام لینے پر زور دیا ہے۔
پہلگام میں فائرنگ کا واقعہ
یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔