سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزائوں اور جرمانوں کا اعلان کردیا

سعودی وزارت داخلہ کی نئی حج قوانین

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزائوں اور جرمانوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ نئے قوانین بغیر اجازت حج کرنے یا کوشش کرنے پر، 20 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیتے ہیں۔

مکہ میں وزٹ ویزہ کی خلاف ورزی

حج موسم کے دوران مکہ یا مقدس مقامات میں وزٹ ویزے کے ساتھ داخل ہونے کی صورت میں بھی 20 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

حج زون میں داخلے کے لئے جرمانے

وزٹ ویزہ ہولڈر کو مخصوص حج زون میں داخلے کیلئے ٹرانسپورٹ یا مدد فراہم کرنے والے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

غیر مجاز زائرین کی رہائش

غیر مجاز زائرین کو ہوٹل یا نجی گھروں میں رہائش فراہم کرنے پر بھی ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔

سزا اور پابندیاں

قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور سہولت کاروں کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا اور 10 سال تک سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی۔

غیر قانونی نقل و حمل کی سزا

زائرین کی غیر قانونی نقل و حمل کی صورت میں گاڑی ضبط کی جا سکتی ہے۔ جرمانے یا سزا کے خلاف 30 روز کے اندر اپیل اور 60 روز کے دوران عدالت میں درخواست دائر کی جا سکے گی۔

قوانین کا اطلاق

یہ قوانین اور سزائوں کا اطلاق یکم ذی القعدہ سے 14 ذو الحجہ تک ہوگا۔

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...