سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان اور بھارت میں آبی تناو بڑھنے کا خدشہ ہے: فنانشل ٹائمز

بھارت کا سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا فیصلہ
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے یکطرفہ فیصلے کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ معروف عالمی جریدے نے مودی سرکار کے اس اقدام کو علاقائی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سچ کو کبھی بھی چھپایا نہیں جا سکتا، اپنی ذات سے محبت کیلئے صرف باطنی طمانیت درکار ہے دوسروں کی خوشنودی کی قطعی ضرورت نہیں
نئے خدشات اور آبی تناو
نجی ٹی وی سما کے مطابق فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان اور بھارت میں آبی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پانی کی سیکیورٹی پر کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے۔ سندھ طاس معاہدے کے طویل المدتی استحکام کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ اس معاہدے کی معطلی کے دونوں ممالک پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔
بھارت کی یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کی ضرورت
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کو یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنی چاہئے، کیونکہ ماحولیاتی خطرات بڑھ رہے ہیں۔ یکطرفہ اقدامات بھارت کی اپنی آبی سیکیورٹی کے لئے بھی نقصان دہ ہیں۔ ماضی میں تنازعات کے باوجود سندھ طاس معاہدہ امن کی بنیاد رہا ہے۔