تمام سیاسی جماعتیں ایک قوم کی صورت میں افواج کے ساتھ کھڑی ہیں: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک قوم کی صورت میں افواج کے ساتھ کھڑی ہیں۔ انہوں نے نواز شریف کی تعریف کی جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اڈیالہ جیل پہنچ گئی
اجلاس کا مقصد
نجی ٹی وی سما کے مطابق ایکسپو سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ کسی کو حکومت کے پاس نہ جانا پڑے۔ حکومت خود عوام کے پاس جائے۔ مجھے اچھا نہیں لگتا تھا کہ لوگ آٹے کا تھیلا اٹھا کر جا رہے ہوتے۔ الحمدللّٰہ، 30 لاکھ خاندانوں کو راشن پیکٹ ان کے گھر تک پہنچایا۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو چنا ہے عوام کی خدمت کے لئے، اپنی دنیا اور آخرت بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں بہتری
پاکستان کا دفاع
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے، یہ ایٹم بم پاکستان کو کس نے دیا؟ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔ تمام سیاسی جماعتیں ایک قوم کی صورت میں افواج کے ساتھ کھڑی ہیں۔ سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہماری افواج سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں۔ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ بھارت کا خطرہ موجود ہے، افواج پاکستان اور ہم ایک ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار
اقتصادی امور
انہوں نے کہا کہ کم از کم اجرت 37 ہزار کی ملنی چاہئے۔ ماضی میں اعلان ہوتا تھا لیکن عمل نہیں ہوتا تھا۔ محنت کش ملک کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ حلف اٹھایا تو رمضان المبارک میں لوگوں کا رش دیکھنا مناسب نہیں لگا۔ 30 لاکھ سے زائد خاندانوں کے مستحق افراد کو گھروں میں راشن دیا گیا۔ ضرورت مند ہمارے پاس چل کر نہیں آئیں گے، ہم ان کے پاس جا کر مدد کریں گے۔
مہنگائی کا ذکر
ان کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں ہوا کہ 25-30 روپے سے روٹی 12 روپے پر واپس آئی ہو۔ ایسا نہیں کہ پنجاب کے پاس پیسے یا وسائل زیادہ ہیں، تمام صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت وسائل ملتے ہیں۔