سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100روپے اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 200 روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان؛ایس ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ، ہیڈکانسٹیبل سمیت 2افراد جاں بحق
10 گرام سونے کی قیمت
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 99 ہزار 382 روپے ہے۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے 3310 ڈالر فی اونس ہے۔