سپین اور پرتگال سمیت چار ممالک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 19 ویں صدی میں پہنچ گئے۔

بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

میڈرڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی ممالک سپین اور پرتگال میں پیر کے روز اچانک بجلی کا ایک بڑا بریک ڈاؤن ہوا، جس سے ٹریفک لائٹس بند ہوگئیں، ٹرینوں کا نظام رک گیا، اور عوامی ٹرانسپورٹ و ہوائی اڈوں پر شدید خلل پیدا ہوا۔ جنوبی فرانس اور مراکش کے کچھ حصے بھی عارضی طور پر متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے جلد ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا

بجلی کی بندش کا وقت

الجزیرہ کے مطابق یہ بجلی بندش دوپہر کو اچانک شروع ہوئی۔ سپین میں یہ بحران تقریباً ساڑھے 12 بجے اور پرتگال میں صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہوا۔ مقامی اخبار "ال پیس" نے لکھا کہ یہ صورت حال سپین کو ایک دم 19ویں صدی میں لے گئی — کئی بڑے شہر مکمل تاریکی میں ڈوب گئے، ٹریفک کا نظام بند ہو گیا، اور شہری زندگی مفلوج ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرِ پاور اویس لغاری 3 روزہ دورے پر روس روانہ

بجلی کی کھپت میں کمی

صرف چند منٹوں میں بجلی کی کھپت 26 ہزار میگاواٹ سے گر کر 12 ہزار میگاواٹ تک رہ گئی۔ سپین کے بڑے شہروں جیسے میڈرڈ، بارسلونا، سیویل، مرسیا اور گالیسیا میں زندگی ٹھپ ہو گئی۔ پرتگال کے دارالحکومت لزبن اور شہر پورٹو میں بھی یہی صورتحال رہی۔ جنوبی فرانس کے کچھ علاقوں میں بجلی چند منٹ کے لیے غائب ہوئی، جبکہ مراکش میں بھی انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی اے پی یو اے ای کے زیر اہتمام بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، 23 ٹیموں کی شرکت

وجوہات اور تحقیقات

بجلی کے اس بڑے تعطل کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ اگرچہ سائبر حملے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، لیکن سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ کسی بھی امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، اور کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے تحقیقات ضروری ہیں۔

ماہرین کے خدشات

بعض ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گرڈ میں شمسی توانائی کی زیادہ مقدار بھی اس طرح کے بلیک آؤٹ کا باعث بن سکتی ہے۔ اپریل میں بیلجیم کے گرڈ آپریٹر نے بھی اسی خدشے کا اظہار کیا تھا کہ بجلی کی زیادتی گرڈ کو غیر مستحکم کر سکتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...