25 اپریل کو جہلم کے بس اڈے سے بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد کو پکڑا، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی دہشت گردی کا انکشاف
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن): ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 39ویں آئی ای ای ای پی انٹرنیشنل سمپوزیم کا انعقاد، صنعت اور پیشہ ورانہ انجینئرنگ اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کا اعلان
گرفتار دہشت گرد کی تفصیلات
25 اپریل کو جہلم کے بس اڈے سے بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد کو پکڑا گیا، جو بھارتی فوج کے اہلکاروں سے رابطے میں تھا۔
برآمد شدہ اشیاء
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد کے موبائل سے بھارت میں ہوئی بات چیت پکڑی گئی۔ عبد المجید نامی گرفتار دہشت گرد کے گھر سے بھارتی ساختہ ڈرون اور دس لاکھ روپے کیش بھی ملا۔