ہم بتانے آتے ہیں عدالتوں کی کوئی اوقات نہیں، انہوں نے گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کرتے ہیں:عالیہ حمزہ
عالیہ حمزہ کی عدالت کے باہر گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ ہم عدالتوں کو آکر بتاتے ہیں کہ آپ کی کوئی اوقات نہیں، آپ ضمانت دیں یا کچھ بھی کریں، انہوں نے جب گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کر لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کا سروسز ہسپتال کا دورہ
ایف آئی آرز کے خلاف ردعمل
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار کو نجانے میری کون سی بات بری لگی کہ ایف آئی آرز پر ایف آئی آرز درج ہو رہی ہیں، مجھے تو یاد بھی نہیں کہ کتنے مقدمات درج ہو چکے ہیں، پاکستان کے ہر شہر میں مقدمہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپیہ مہنگا، 2650 میں فروخت ہونے لگا
گرفتاریوں کا معاملہ
عالیہ حمزہ نے کہا کہ یہاں تو گرفتاری پہلے ہو جاتی ہے اور بعد میں سوچا جاتا ہے کہ ایف آئی آر کیا دی جائے، شام بھی میرے خلاف ایک نیا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ راہداری ضمانت کے لئے آئی ہوں تاکہ اے ٹی سی کے سامنے پیش ہو سکوں، پر امن احتجاج پر ایک جیسی کاپی پیسٹ والی ایف آئی آرز درج کرنا بند کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس فراڈ قوانین میں نرمی کی منظوری دے دی
آئینی و جمہوری حقوق
ان کا کہنا تھا کہ احتجاج، ریلیاں اور کنونشن ہوں گے، یہ ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے، ہم تو رول آف لا پر یقین رکھتے اور عدالتوں کے سامنے سرینڈر کرتے ہیں، ہم عدالتوں کو آ کر بتاتے ہیں کہ آپ کی کوئی اوقات نہیں، آپ ضمانت دیں یا کچھ بھی کریں، انہوں نے جب گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کر لیتے ہیں۔
حفاظتی ضمانت کی منظوری
اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاہور کے مقدمہ میں 5 مئی تک عالیہ حمزہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے حفاظتی ضمانت منظور کی، عالیہ حمزہ وکیل احد کھوکھر و دیگر وکلا کے ہمراہ پیش ہوئیں۔








