شاہد آفریدی اور شیکھر دھون میں ‘جنگ، چھڑ گئی ، دونوں جانب سے لفظی گولہ باری
کشیدگی کی حالیہ صورتحال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ موقع آسمان سے آیا ہے، گنوانا نہیں چاہیے،پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد:محمود خان اچکزئی
کھیلاڑیوں کے درمیان لفظی جنگ
اس صورتحال میں دونوں ممالک کے کرکٹرز بھی آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا سائٹ 'ایکس' پر بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اور پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے درمیان لفظی جنگ ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں کا فیصلہ غیر آئینی، عمران خان کو ملٹری کورٹس میں پیش کرنے کا منصوبہ ہے: پی ٹی آئی
شیکھر دھون کا بیان
بھارتی نیوز چینل کی جانب سے شاہد آفریدی کے ایک بیان کی خبر نشر کی گئی، جس پر شیکھر دھون نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "کارگل میں بھی ہرایا تھا، پہلے ہی اتنا گرے ہوئے ہو اور کتنا گرو گے، بے وجہ بیانات دینے سے بہتر ہے کہ اپنے ملک کی ترقی پر دھیان دو، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے۔"
شاہد آفریدی کا جواب
اس پر جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا "ہار جیت کو چھوڑو، آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں شیکھر۔" انہوں نے ساتھ ہی #FantasticTea کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔









