ہمارے انتظامی معاملات میں سیاسی مداخلت نے گورننس کے بڑے سنجیدہ مسائل پیدا کیے، اب تو افسر شاہی واضح سیاسی دھڑوں میں بٹ چکی ہے۔

مصنف کی شناخت

مصنف: شہزاد احمد حمید
قسط: 154

یہ بھی پڑھیں: ممبئی میں 35 سالہ خاتون ٹیچر کو کم عمر طالب علم کے ساتھ نازیبا حالت میں ویڈیو چیٹ کرنے پر گرفتار

پہلا سرپرائز

میں نے جوائننگ رپورٹ راجہ یعقوب صاحب کو دی۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے مجھے میری نوکری کا پہلا سرپرائیز دیا؛ "میں آپ کی جوائننگ تو لے رہا ہوں پر لالہ موسیٰ آپ کو چارج نہیں ملے گا۔" اس سے پہلے کہ میں کچھ بولتا قاری بول پڑا؛ "ہم پبلک سروس کمیشن سے سلیکٹ ہو کر آئے ہیں چارج کیوں نہیں ملنا۔" وہ مسکرائے اور بولے؛ "نوجوان! وہاں بیٹھا افسر گجرات کا رہائشی اور مقامی ایم پی اے لیاقت بھدر کا سفارشی ہے۔" اُن سے مزید بحث فضول تھی۔ میں نے اجازت لی اور لالہ موسیٰ روانہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس سے متعلق بیان کی وضاحت کردی۔

سفر کی تفصیل

ان دنوں گجرات، لالہ موسیٰ، پنڈی روڈ سنگل تھی اور لالہ موسیٰ پہنچنے میں 20 منٹ لگ جاتے تھے۔ لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ پر قدیم قصبہ اور ریلوے کا اہم جنکشن ہے۔ لالہ موسیٰ پراجیکٹ منیجر کا دفتر شہر سے 3 میل جانب کھاریاں لب سڑک تھا۔ میں اپنی موٹر میں دفتر پہنچا۔ اس شاندار سرخ رنگ کی عمارت میں دو اور سرکاری دفاتر بھی تھے، اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر محکمہ تعلیم اور زراعت افسر کا۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں گزشتہ روز قبرستان سے ملنے والی 2 معصوم بچوں کی لاشوں کی قاتل ماں نکلی

اہم کردار

دفتر آیا تو میز پر شلوار قمیض میں ملبوس ایک صاحب بیٹھے تھے۔ ملک محمد عظیم۔ کچھ اور لوگ بھی تھے۔ اپنا تعارف کراتے ہی ملک عظیم بولا؛ "سر! راجہ صاحب نے آپ کے آنے کی اطلاع کر دی تھی۔" عظیم گیارہویں گریڈ کا سب انجینئر تھا اور سترویں گریڈ کی پوست پر تعینات اس ملک کے گورنس نظام کا کھلا مذاق تھا۔ خیر ایسا پاکستان میں ہی ممکن تھا اور آج بھی ہے۔ چھوٹے گریڈ کے افسر کو بڑی پوسٹ پر لگاؤ اور مرضی کے کام کراؤ۔(گورنس کا یہ کامیاب فارمولا 'شریفوں' کا ایجاد کردہ تھا۔)

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیے : شیخ وقاص

انتظامی مسائل

ہمارے انتظامی معاملات میں سیاسی مداخلت نے گورنس کے بڑے سنجیدہ مسائل پیدا کیے ہیں۔ اب تو افسر شاہی واضح انداز میں سیاسی دھڑوں میں بٹ چکی ہے۔ اے ڈی ایل جی آفس گجرات کے ہیڈ کلرک چوہدری شان بڑے قابل، سمجھ دار اور پرانے دور کے مروت والے انسان تھے۔ انہوں نے اپنے ماتحتوں محمد عارف اور محمد منیر کو وہ سارے گر سکھائے جو انہیں آتے تھے۔ یہ دونوں بھی انہی کی طرح کامیاب رہے تھے۔ ان سے کبھی کبھار رابطہ ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باہر نکلا تو مشکلات، اندر آیا تو بھی مشکلات۔۔۔

دوسرا سرپرائز

ملک عظیم سے ملاقات ہوئی وہ بڑے وثوق کے ساتھ بولے؛ "چارج میں آپ کو نہیں دوں گا۔ کل تک یہ آڈر کینسل ہو جائیں گے۔" پہلے دن کا یہ دوسرا سرپرائز تھا۔ خیر ان کی مہربانی میری افسری کو تو پہلا دھچکا لگا کر انہوں نے چائے کا کپ پیش کیا ہی تھا کہ بڑی بڑی مونچھوں والا آدمی میرے پاس آیا اور بولا؛ "سر! میں غلام محمد ہوں، اکاؤنٹس کلرک۔" اپنی چارج رپورٹ پر یہاں دستخط کر دیں۔" میں نے دستخط کیے اور اگلے روز آنے کا کہہ کر واپس گوجرانوالہ جانے سے پہلے بھائی جان بوبی کو فون پر صورت حال سے آگاہ کر دیا تھا。

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے الرٹ جاری

افسروں کی پہچان

اس دفتر میں لگے "انر بورڈ" پر افسروں کے ناموں کے ساتھ ان کی ذات بھی نمایاں تھی۔ کوئی ملک تھا تو کوئی گوجر، کوئی جٹ تو کوئی ارائیں۔ مجھے یہ سب کبھی بھی اچھا نہیں لگا۔ میری نظر میں سب سے افضل انسان کا کردار اور اخلاق ہے باقی ہر شے ثانوی حیثیت رکھتی ہے۔ مشہور مسلمان فلسفی "الخوازرمی" کہتے ہیں؛ "کسی انسان کی پرکھ میں اس کے اخلاق کا ایک نمبر ہے، حسب کا صفر، ایک کے دائیں طرف لگا تو 10 بن گئے۔ تعلیم کا ایک اور صفر ہو تو 100 ہو گئے اور وجاہت کا ایک اور صفر۔ کل نمبر ہزار ہو گئے لیکن اگر اخلاق نہیں اور اس کا ایک ہٹا دیا جائے تو پیچھے بندے کی قیمت 3 صفر ہی رہ گئی۔"

نوٹ

یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...