پاکستان سے سرکاری عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا

روانگی کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سے سرکاری عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، ملتان اور لاہور سے چھ فلائٹس کے ذریعے سترہ سو عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کراچی سے روانہ
پہلی فلائٹ کا ارسال
اسلام آباد سے روڈ ٹو مکہ کی پی آئی اے کی پہلی فلائٹ کو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے ساتھ الودع کیا۔ پہلی فلائٹ کی روانگی سے پہلے رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے ایران پر حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت جائز قرار دیدیے۔
تقریب کی تفصیلات
اس تقریب میں سول ایوی ایشن، اینٹی نارکوٹکس، ایئر پورٹ انتظامیہ کے علاوہ سیکرٹری ڈاکٹر عطاءالرحمان، جوائنٹ سیکرٹری حج سجاد یلدرم، علامہ طاہر محمود اشرفی بھی موجود تھے۔
لاہور میں الوداعی تقریب
لاہور میں خواجہ سلمان رفیق اور ڈائریکٹر حج رضوان شریف نے سیرین ایئر فلائٹس کو الوداع کیا۔