ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل (21 مارچ - 20 اپریل)
آج غیر متوقع دن ہے، آپ کو کسی جانب سے کوئی پیشکش ملنے کا امکان اور ایک رکا ہوا کام بھی ہونے کی امید ہے۔ آج پرانے معاملات کو ہرگز ہرگز نہ چھیڑیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیب نے پبلک سیکٹر کمپنیز میں بڑی بڑی تنخواہیں لینے والوں افسروں کے خلاف انکوائریاں بند کردیں۔
برج ثور (21 اپریل - 20 مئی)
جو لوگ کسی بھی قانونی معاملات میں ہیں وہ اسے عدالت سے باہر ٹھیک کرنے کی کوشش کریں اور وراثت کے امور میں آپ کا حق کم ہو بھی اللہ پاک پر چھوڑ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، گھروں کو نقصان
برج جوزہ (21 مئی - 20 جون)
کسی بھی ایسے مسئلے سے دور رہیں جس کا تعلق دل کے معاملات و عشق و محبت سے ہو۔ جو لوگ کسی بات پر ضد کریں گے وہ اپنے لئے بڑی مشکلات کھڑی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی دعوت، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اتوار کو پاکستان آئیں گے
برج سرطان (21 جون - 20 جولائی)
آپ کیوں کسی دوسرے کی وجہ سے خود کو مشکل میں ڈال رہے ہیں؟ اپنے کام سے کام رکھیں اور ان تمام معاملات سے بچ کر چلیں جن میں تھوڑا سا بھی رسک شامل ہو۔
یہ بھی پڑھیں: محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہو کر بابر اعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ کا برا ریکارڈ بنا لیا
برج اسد (21 جولائی - 21 اگست)
جب کام کرنے کا وقت ہوتا ہے تو آپ فضول کاموں میں لگ جاتے ہیں اور جب اچھا وقت گزر جاتا ہے، پھر پچھتاوا ہوتا ہے۔ اس اچھے وقت کی مدد کریں، اور وہ بھی آج۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا نئے بجٹ میں 36 ارب روپے کے نئے اضافی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
برج سنبلہ (22 اگست - 22 ستمبر)
کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جس میں ناجائز آمدن ہو۔ صرف رزق حلال کا ہی ذہن میں رکھیں۔ اس وقت آپ کو ایک اچھے کام کی پیشکش کی امید بھی نظر آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: درجن ملک شامل تھے، اسحاق ڈار نے پردے کے پیچھے کی کہانی سنادی
برج میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
آپ جس بات کو لے کر پریشان چلے آ رہے ہیں، اس کا کوئی تو حل آج نکل ہی آئے گا۔ پھر آپ اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کر لیں، تو مناسب رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لوگوں کا کیا ہے!
برج عقرب (23 اکتوبر - 22 نومبر)
آپ مسلسل کئی دنوں سے کچھ بدنظری جیسے اثرات کا شکار چلے آ رہے ہیں، جس کی وجہ سے آپ کے ہر کام میں رکاوٹوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نظر اتاریں اور گوشت صدقہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: فضا میں عزت گنوانے کے بعد بھارت نے پانی کا رخ کر لیا، بحری جہاز روانہ کر دیے
برج قوس (23 نومبر - 20 دسمبر)
آپ کو جس بات کا خطرہ محسوس ہو رہا ہے، اس کی فکر کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آج صبح سے ان شاءاللہ ایسے حالات بن سکتے ہیں جو آپ کو پاور فل کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاست مزید نوکریاں نہیں دے سکتی، حکومت کا سرکاری اداروں کی نجکاری کا عندیہ
برج جدی (21 دسمبر - 19 جنوری)
آج ہونے والا ایک بڑا کام رکاوٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔ جن لوگوں نے وعدہ کر رکھا تھا، وہ اپنے وعدے پر پورا نہیں اتریں گے۔ اس وقت رکاوٹ لگتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 لاکھ روپے تنخواہ والے سرکاری ملکیتی ایک ادارے کے سی ای او نے 32 ماہ میں 35 کروڑ50 لاکھ کے فوائد حاصل کرلیے
برج دلو (20 جنوری - 18 فروری)
اگر آپ کے لیے کوئی ایسا فون آئے جس میں کوئی وعدہ یا لالچ ہو تو اس سے بچ کر چلیں۔ ان دنوں دھوکا ملنے اور مالی نقصان پہنچانے کی فکر سے محفوظ رہنا ہے۔
برج حوت (19 فروری - 20 مارچ)
ایک اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ملازمت پیشہ افراد کے لیے آج اہم دن ہے۔ بڑی پریشانی سے بھی نجات ملے گی اور راستے کی ایک بڑی رکاوٹ بھی دور ہو سکے گی۔








