ڈی جی آئی ایس پی آر کی دھواں دار پریس بریفنگ نے بھارت کے پسینے چھڑا دیئے۔۔۔۔” اسے کہتے ہیں بگھو بگھو کر مارنا”

پریس بریفنگ کا اثر
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی دھواں دار پریس بریفنگ نے بھارت کے پسینے چھڑا دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: مارک کارنی کی لبرل پارٹی کینیڈا کے انتخابات میں کامیاب، حکومت بنانے کا امکان
بھارت کی ناکامی
بھارت تو پہلگام فالس فلیگ کے 7 دن میں پاکستان کو ایک بھی ثبوت نہ دے سکا لیکن ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی فوج کے حاضر سروس آفیسرز اور جوانوں کی پاکستان میں دہشت گردی کروانے کے ثبوتوں کے ڈھیر لگا دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہزیب خان: لگاتار سنچریاں بنانے والے اوپنر جو بابر اور سعید انور کے مداح ہیں
عالمی توجہ
دنیا بھر میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی پریس بریفنگ کو بہت توجہ سے دیکھا گیا اور پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف جو دہشتگردی کے ڈھیروں ثبوت دیئے گئے ہیں ان پر غور و فکر جاری ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ بعض تبصرہ نگاروں نے یہاں تک کہہ ڈالا کہ "اسے کہتے ہیں بگھو بگھو کر مارنا"
یہ بھی پڑھیں: سندھ: اسلحے کی نمائش پر پولیس و رینجرز کو گرفتاری کا اختیار مل گیا
ناقابل تردید ثبوت
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کی اسپانسرڈ دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت (آڈیو ، ویڈیو) پیش کردیئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان سمیت خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہاہے، بھارت کے پاکستان پر دہشت گردی سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری حج سکیم: تین مرتبہ مدت بڑھانے کے باوجود 7 ہزار کم درخواستیں موصول، تمام کامیاب قرار
بھارتی دہشت گردی کے شواہد
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت خود ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔ 25 اپریل کو بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد عبدالمجید کو جہلم کے قریب بس اڈے سے پکڑا گیا، گرفتار ملزم سے ڈھائی کلو گرام وزنی بم برآمد ہوا، اس کے گھر سے انڈین ساختہ ڈرون اور 10 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی رہائی، مبینہ ڈیل کی شرائط کے حوالے سے سینئر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے
کمیونیکیشن کا انکشاف
اس دہشت گرد کا ہینڈلر بھارت کا ایک فوجی ہے، جس کی گرفتار ہونے والے دہشت گرد سے گفتگو بھی سامنے آئی ہے۔ دہشت گرد کے موبائل فون سے بھارت میں ہوئی بات چیت پکڑی گئی۔ گرفتار شخص کی کمیونیکیشن بھارت میں صوبیدار سکھویندر سے ہو رہی تھی۔ اس کمیونیکیشن میں چار بھارتی آرمی افسران کی نشاندہی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترک ڈرامے ‘ارطغرل’ کے مرکزی کردار نے اپنی عالمی شہرت کا کریڈٹ پاکستان کو دے دیا
دہشت گردوں کی کاروائیاں
میجر سندیپ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بلوچستان سے لاہور تک دہشت گردی کر رہے ہیں۔ 13 اکتوبر کو دہشت گرد نے ضلع باغ میں فوجی گاڑی پر بم حملہ کیا، حملے میں فوج کے 3 جوان زخمی ہوئے۔
مزید انکشافات
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ 18 مارچ کو کوٹلی کے قریب آئی ای ڈی کی لوکیشن فراہم کی گئی۔ بھارتی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں 5 بم برآمد ہونےکا جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔ 23 اپریل کو سکھویندر نے دہشت گرد کو بس اسٹینڈ پر بم حملے کا ٹاسک دیا۔