لیپ ٹاپ کے خواہشمند طلباء کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم، تقسیم آج سے شروع ہوگی

لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیپ ٹاپ کے خواہشمند طلباء کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں۔ پنجاب کے ہونہار طلباء میں لیپ ٹاپس کی تقسیم آج سے شروع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹبال فیڈریشن کے چیئرمین ہارون ملک کی فیفا غیر معمولی کانگریس میں شرکت
وزیر تعلیم کی خوشخبری
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج لاہور سے لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب اپنا ایک اور وعدہ پورا کرنے جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ تقسیم کے سلسلے میں پہلی تقریب آج یو ای ٹی لاہور میں منعقد ہوگی جبکہ اس ضمن میں تقاریب تمام ڈویژنز میں منعقد کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی بنچ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کردی
مریم نواز کی ذاتی شرکت
رانا سکندر حیات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز تمام ڈویژنز میں خود لیپ ٹاپ تقسیم کریں گی۔ طلباء کو جدید مشینری کے حامل لیپ ٹاپ دئیے جا رہے ہیں۔ پبلک سیکٹر یونیورسٹی اور کالجز کے طلباء میں مجموعی طور پر 110,000 لیپ ٹاپ تقسیم ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے مخصوص نشستوں کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
کامیاب وعدوں کی تکمیل
لیپ ٹاپ تقسیم کا آغاز کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوجوانوں سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جھوٹے دلاسے نہیں دیتی، ہمارا ہر وعدہ پورا ہوتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) جو کہتی ہے، کر کے دکھاتی ہے۔
منصوبوں کی کامیابی
انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر وعدہ منصوبوں کی تکمیل کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔