پاکستان ایٹمی قوت ہے، دشمن حملہ کرنے سے پہلے 10 بار سوچےگا: مریم نواز

مریم نواز کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، دشمن حملہ کرنے سے پہلے 10 بار سوچے گا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سرحد پر کشیدگی ہے لیکن فکر کی ضرورت نہیں، پاک فوج ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ہمیں اختلافات بھلا کر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھر میں بم رکھ کر 20 لاکھ تاوان کی وصولی کا مطالبہ، بم نقلی نکلا
پاکستان کی ایٹمی طاقت
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، دشمن حملہ کرنے سے پہلے 10 بار سوچے گا۔ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے میں نواز شریف کا کلیدی کردار ہے، پاک فوج ملک و قوم کے تحفظ کے لیے مکمل تیار ہے۔
حکومتی خدمات
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوام کی دہلیز پر ان کی خدمت کر رہی ہے، ہر صوبے کے پاس مناسب وسائل ہیں لیکن اصل بات نیت کی ہے جس کی بناء پر پنجاب ترقی کی بے مثال منزلیں طے کر رہا ہے۔