بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں: امریکا

امریکا کی بھارت اور پاکستان کو کشیدگی کم کرنے کی تجویز
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کتنے کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اور مہم کب تک جاری رہے گی؟ اہم تفصیلات جانیے
امریکی محکمہ خارجہ کا بیان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاک بھارت مسئلے پر دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی رابطہ کریں گے، امریکا کی مقبوضہ کشمیر میں پیش آنے والے واقعہ پر نظر ہے، دنیا پاکستان اور بھارت کی صورتحال کو دیکھ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب اور ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس کی ملاقات: اوکاڑہ میں سائلوز کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز
امریکی وزیر خارجہ کا موقف
امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت صورتحال مزید خراب نہ کریں، پاکستان اور بھارتی حکام سے جلد رابطہ کریں گے، پاکستان بھارت سے کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے کا کہیں گے۔
پچھلے روز کی صورتحال
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکا نے بھارت اور پاکستان سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی تھی، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ دونوں ملکوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، انہوں نے بھارت اور پاکستان سے پہلگام واقعہ کا ذمہ دارانہ حل تلاش کرنے پر زور دیا تھا。