بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے

بھارتی ریاست کرناٹکا میں افسوسناک واقعہ
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر منگلورو میں ایک کرکٹ میچ کے دوران مبینہ طور پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والے نوجوان کو ہجوم نے تشدد کرکے جان سے مار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا آئینی ترامیم کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
نعرے کی وجہ سے تشدد
بھارتی میڈیا کے مطابق، منگلورو میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں شریک تھیں۔ اس دوران ایک شخص کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر ہجوم نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
پولیس کی کارروائی
واقعے کے بعد پولیس نے 10 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔