ائیر لائن عملے کی غفلت، بھارت میں انتقال کرنے والے پاکستانی نوجوان کی میت وطن واپس نا پہنچ سکی، تابوت خالی نکلا

آریان شاہ کی میت کی واپسی میں خرابی
کراچی (ویب ڈیسک) دوران علاج بھارت میں انتقال کر جانے والے آریان شاہ کی میت غیر ملکی ائیرلائن کے عملے کی غفلت کے باعث کراچی نہ پہنچائی جاسکی۔ اہلخانہ کے مطابق آریان کا غیر ملکی ائیرلائن سے پاکستان پہنچایا گیا تابوت خالی نکلا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے جیلوں میں قید پاکستانی ماہیگیر اور چرواہوں کے انکاونٹر کرنا شروع کردیئے : عطاء تارڑ
غفلت کا انکشاف
جیونیوز کے مطابق حکام کا بتانا ہے کہ غیر ملکی عملے کی غفلت کے باعث آریان کی میت ابھی کولمبو ہی میں ہے اور میت کو آج کراچی لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جہیز سے متعلق سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ جاری
معاملہ کیا ہوا تھا؟
یاد رہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان آریان شاہ بھارت کے نجی اسپتال میں علاج کے دوران وفات پاگیا تھا، مگر اسپتال انتظامیہ نے بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے پر میت دینے سے انکار کردیا تھا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی مداخلت
بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوجوان کے والد اور والدہ کی اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے اسپتال کے بقایا جات ادا کروا دیے تھے۔