پاک بھارت کشیدگی: اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب سے رابطہ، خطے بارے تبادلہ خیال
وزیر خارجہ کا متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے رابطہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا اور خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ماں کی دعا سے کوئی حادثہ نہ ہوا، ابن العربی کہتے ہیں ”ہمیں پتہ ہی نہیں ہوتا اور ہمارا اللہ ہمیں کس کس مقام پر گرنے سے پہلے ہی تھام لیتا ہے“
مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، متحدہ عرب امارات نے مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے برطانیہ، چین، سعودی عرب، ترکیہ، ایران، مصر، بحرین، قطر اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر انتقال کرگیا
بھارتی الزامات کا جواب
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار نے بھارت کے الزامات اور اشتعال انگیز یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا اور نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر بریفنگ دی۔
ہنگری اور کویت کے وزرائے خارجہ سے گفتگو
اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیر خارجہ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا، خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف بھارت کے پراپیگنڈے اور غیر قانونی اقدامات کو مسترد کیا، اور امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
ہنگری کے وزیر خارجہ نے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دیا۔ کویت نے پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، اور اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ کے ساتھ بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بھارتی پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔








