اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان

اجلاس کا اعلان

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز طلب کیا گیا ہے، جس میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کبھی غلط کام کی پیشکش ہوئی ہے ؟ وینا ملک کے جواب سے سب حیران

اجلاس کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس بروز پیر 5 مئی 2025ء کو منعقد ہوگا، جس میں آئندہ 2 ماہ کے لیے زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ یونیورسٹی میں علامہ اقبال کا یوم ولادت جوش و خروش سے منایا گیا

مفروضات اور پیش گوئیاں

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے پاس دسمبر 2025ء تک شرح سود میں مزید 200 بیسز پوائنٹس کم کرنے کی گنجائش ہے، جس کی وجہ سے امید ہے کہ پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں شرح سود میں کمی کی جا سکتی ہے۔

دریں اثنا، میڈیا رپورٹس کے مطابق مالیاتی اداروں کی جانب سے ہونے والے تازہ سروے کی کے مطابق شرکا نے کم از کم 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کا عندیہ دیا ہے جب کہ کچھ نے شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کم کرنے کی پیش گوئی کی ہے۔

یوم مزدور کی تعطیل

دوسری جانب سٹیٹ بینک نے یوم مزدور کے موقع پر کل یکم مئی کو کمرشل بینکوں اور مالیاتی اداروں کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق بینک دولت پاکستان جمعرات یکم مئی 2025ء ’’یومِ مزدور‘‘ کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہے گا جس کے سبب کمرشل بینک اور مالیاتی ادارے بھی بند رہیں گے。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...