بھارتی طیاروں رافیل کی مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ، پاک فضائیہ کی فوری نشاندہی اور وارننگ نے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا

بھارت کا جھوٹا آپریشن
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان کیخلاف کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں جس کا پاکستان کی جانب سے بھی بھر پور جواب دینے کا اعلان کر دیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور
پاکستان کا زبردست جواب
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر فورس نے گزشتہ شب بھارتی 4 جنگی طیاروں رافیل کی فورا ً نشاندہی کی اور بر وقت کارروائی نے بھارتی طیاروں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔ بھارتی جنگی طیاروں رافیل نے اپنی جغرافیائی حدود میں رہتے ہوئے پیٹرولنگ کی، تاہم پاکستان کے بر وقت جواب نے واضح کر دیا کہ کسی بھی مس ایڈونچر کا سخت جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کی تیاریاں
Sیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج بھارتی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ گزشتہ شب عطاء اللہ تارڑ نے ہنگامی بیان میں بھارت سمیت عالمی برادری کو واضح کیا کہ بھارت آئندہ چوبیس سے 36 گھنٹوں میں کارروائی کا ارادہ رکھتاہے اور اگر جنگ ہوئی تو اس کے نقصانات کا ذمہ دار صرف بھارت ہوگا۔