بھارتی ہوٹل میں آتشزدگی سے 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

آتشزدگی کا واقعہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی شہر کولکتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے کم از کم اجرت ایک ہزار ڈالرز کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قراردیدی
ہونے والے نقصانات
بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے رتو راج ہوٹل میں گزشتہ رات آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
تحقیقات کا آغاز
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔