بھارتی ہوٹل میں آتشزدگی سے 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی
آتشزدگی کا واقعہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی شہر کولکتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پرائم منسٹر الیکٹرک بائیک اور رکشہ اسکیم 2026 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ، حکومت کی جانب سے فی موٹر سائیکل پر80ہزار اور الیکٹرک رکشے پر 4لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی
ہونے والے نقصانات
بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے رتو راج ہوٹل میں گزشتہ رات آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
تحقیقات کا آغاز
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔








