بہن پر تشدد کیوں کیا؟ سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا

قتل کا خوفناک واقعہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بہن پر تشدد کرنے پر نالاں سالے نے ڈنڈے برسا کر اپنے بہنوئی کو جان سے مار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی
پولیس کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ کورنگی سنگر چورنگی کے قریب جھگڑے کے دوران سالے نے ڈنڈوں کے وار سے بہنوئی کو قتل اور اس کے بھائی کو زخمی کر دیا، جس کے بعد پولیس نے قاتل کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کے آتے ہی چائے کی درآمد میں بڑا اضافہ
جھگڑے کی تفصیلات
شرافی گوٹھ کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی رکشا سٹینڈ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش اور زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں جاں بحق شخص کی شناخت 24 سالہ شریف ولد دوست علی اور زخمی کی 25 سالہ سلیم ولد دوست علی کے نام سے کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کا موسم گرم رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
بھائیوں کا انکشاف
جاں بحق و زخمی ہونے والے دونوں بھائی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس نے پولیس کو بتایا کہ مقتول شریف اس کا بہنوئی ہے، مقتول نے اس کی بہن کو مارا پیٹا تھا، جس پر طیش میں آکر اس نے ڈنڈوں کے وار کر کے اسے قتل کردیا۔
مزید تفتیش
واضح رہے کہ مقتول اور ملزم دونوں رکشہ ڈرائیور ہیں اور اسی علاقے کے رہائشی ہیں۔ واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔